متحدہ عرب امارات میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔دبئی میں سونے کی قیمتیں سات ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ کمزور ڈالر، شرح میں کمی کی توقعات اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کے دوران اچانک سونے کی قیمتیں بڑھیں۔دبئی میں 24 قیراط سونا دوپہر تک 519.75 درہم فی گرام تک پہنچ گیا جو گزشتہ روز 515.75 تھا جب 22قیراط سونا 477.50 سے بڑھ کر 481.25 درہم پر آ گیا۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔













